پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانیوالی ہنڈا ایچ آر وی فروخت کیلئے تیار ہے،بے شمار لوگوں کو ہنڈا ایچ آر وی کی تیاری کا انتظار تھا جو اب ختم ہوگیا ہے،آج ہم آپ کو اس گاڑی کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائیں گے۔
اس گاڑی کا ڈیزائن اور رنگ بھی بہت خوبصورت ہے، گاڑی کے وہیل 17 انچ کے ہیں اور اسپیئر وہیل بھی 17 انچ کا ہے، ہنڈا ایچ آر وی میں جدید ہیڈلائٹس لگائی گئی ہیں۔ فوگ لائٹس بھی ایل ای ڈی میں ہیں،گاڑی مجموعی طور پر بہت اچھی ہے، سامنے لگی گرل بھی یکساں رنگ کی لگائی گئی ہے،فرنٹ کیمرہ اور نیچے سیاہ رنگ کی گرل لگائی گئی ہے۔
سامنے سے بھی گاڑی بہت خوبصورت منظر پیش کرتی ہے، سائیڈ مرر میں انڈیکٹرز لگائے گئے ہیں، پچھلے دروازے کا لاک شیشے کے ساتھ دیا گیا ہے،یہ ایک الگ چیز ہے جو الگ خوبصورتی پیدا کرتی ہے، پچھلی سائیڈ پر ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
گاڑی کی ڈگی میں سامان کیلئے کافی گنجائش ہے،اسپیئر وہیل کیلئے الگ سے جگہ بنائی گئی ہے، گاڑی کی چھت سیاہ ہے سرخ اور سیاہ کا امتزاج بہت خوبصورت ہے۔ ہنڈا ایچ آر وی کا انجن 1500 ہارس پاور ہے، فیول ایوریج شہر میں 12 سے 13 اور ہائی وے پر 15 کلومیٹرفی لیٹر تک ہے، گاڑی کے دروازے چابی کے بغیر کھلتے ہیں۔
بٹن سے اسٹارٹ ہونے کے بعد خوبصورت میٹر میں روشنیاں جگمگانے لگتی ہیں، گاڑی کے فیچرز بھی بہت خوبصورت اور جدید ہیں، اسٹیئرنگ بھی بہت خوبصورت بنایا گیا ہے، اسٹیئرنگ میں کنٹرول پینل دیا گیا ہے، اسکرین بھی بہت خوبصورت ہے ،9 انچ کی ٹچ اسکرین میں تمام چیزیں موجود ہیں۔
اسٹیئرنگ میں ٹیلی اسکوپک اور ٹیلٹ کے آپشن موجود ہیں، ہیڈ لائٹس اور فوگ لائٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی آپشنز ہیں، اے سی 3 وے ہے اے سی کی تھرو بھی اچھی ہے، اے سی کا کنٹرول بھی بہت خوبصورت بنایا گیا، گاڑی کے اندر بیٹھ کر بہت آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔
سیٹ میں مینول ایڈجسٹمنٹ دی گئی ہے، گیئر سسٹم بھی بہت اچھا ہے ۔ریورس پر فوری کیمرہ سامنے آجاتا ہے، فون رکھ کر چارج کرنے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، گاڑی میں ایک اکانومی موڈ ہے دوسرا نارمل موڈ ہے، اونچائی سے نیچے آتے ہوئے تمام تفصیلات اسکرین پر آجائیں گی، الیکٹرانک ہینڈ بریک بھی بہت اچھی ہے۔
بریک ہولڈ کا فیچر گاڑی کوروکنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، ڈرائیور کیلئے سامان رکھنے کیلئے کافی زیادہ جگہ بنائی گئی ہے، ڈرائیور سیٹ کے ساتھ لاک اور دیگر تمام آپشنز مل جاتے ہیں، دروازے کے ساتھ چار اسپیکر دیئے گئے ہیں، پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے اے سی اور یوایس بی چارجر بھی دیئے گئے ہیں، پیچھے بھی آرم ریسٹ اور چیزیں رکھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔
ہیڈ روم اور لیگ روم کیلئے کافی کھلی جگہ ہے، یہ گاڑی 62 لاکھ 28 ہزار میں دستیاب ہے،اس قیمت میں اس سے بہتر گاڑی ملنا مشکل ہے۔