والد کے دکھ میں بیٹا بھی چل بسا تھا ۔۔ امیتابھ بچن کے غرور نے کیسے قادر خان کو توڑ کر رکھ دیا تھا، اداکار کیوں پچھتاتے تھے؟

فن اور تفریح 01 Nov, 2022

مشہور اداکار سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں، تاہم کچھ اس حد تک دلچسپ ہوتے ہیں کہ ان کی کہانی سب کو رُلا دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور اداکار قادر خان اگرچہ سائڈ رول میں اور مزاحیہ اداکاری کے طور پر جانے جاتے تھے، تاہم ان کی اداکاری میں ایک ایسا عنصر ہوتا تھا، جو کہ انہیں باقیوں سے الگ بناتا تھا۔

مزاحیہ اداکاری ہو یا پھر سنجیدہ کردار، قادر خان نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ صرف مرکزی کردار ہی نہیں بلکہ ہیرو کے ساتھ موجود سائڈ رول بھی اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

میں امیتابھ بچن کو امت، امت کہہ کر پکارتا تھا، لیکن اسی وقت ایک پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ آپ نہیں امت کیوں کہہ رہے ہو؟ وہ سر جی ہیں، آپ نہیں امت کہہ رہے ہو؟

جس پر حیرانگی کے ساتھ قادر خان نے کہا کہ وہ تو امت ہے، سر جی کب سے ہو گیا؟ میرے منہ سے کبھی سر جی نہیں نکلا، اور یہی سر جی سر جی نہ نکلنے کی وجہ سے میں اُس گروپ سے نکل گیا۔

اس کے بعد قادر خان نے کہا کہ کیا کوئی آدمی اپنے بھائی یا دوست کو کسی اور نام سے پکار سکتا ہے؟ اسی لیے پھر میرا ان سے راطبہ ختم ہو گیا، دراصل ممکنہ طور پر امیتابھ کو یہ بات ناگوار گزری کہ قادر مجھے امت کے نام سے کیوں بلا رہے ہیں؟

قادر خان انٹرویو دیتے ہوئے تکلیف میں تھے کیونکہ وہ سب ان کے ذہن میں آج بھی تازہ تھا۔

دوسری جانب 300 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بیٹے کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر کے افسردہ ہو جایا کرتے تھے، اپنے ایک انٹرویو میں قادر خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک عرصے بعد ولن کے رول کے ٹھکرانا شروع کر دیا تھا، وجہ بتاتے ہوئے قادر خان کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بیٹے قدوس کو اس وقت برا لگتا تھا اور اپنے دوستوں سے لڑائی کر بیٹھتا تھا جب اس کے دوست میرے بارے میں مزاق اڑاتے تھے۔

قادر خان بتاتے ہیں کہ اس دن کے بعد سے میں نے فلموں میں ولن کے کردار کی آفرز کو ٹھکرا دیا اور پھر کامیڈی فلموں میں اداکاری کرنے لگا تھا۔ بھارتی اداکار اپنے بڑے بیٹے سے بے حد پیار کرتے تھے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ قدوس کینیڈا میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے یعنی والد سے دور ائیرپورٹ سیکورٹی آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

بیٹے کے لیے ہر حد تک گزر جانے والے قادر خان کے بیٹے نے بھی والد سے محبت کی انتہا کر دی، 2018 میں والد کے انتقال کے بعد بیٹے قدوس کی زندگی بھی سادہ ہو گئی تھی، وہ اس حد تک افسردہ ہو گئے تھے کہ والد کی موت کا غم انہیں ختم کر رہا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ 2021 میں قدوس گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے تھے، لیکن ان کے بارے میں ایک بات کافی مشہور ہے کہ قادر خان حج کے حوالے سے کافی سنجیدہ تھے وہ کئی بار حج کر کے آ چکے ہیں۔