50 سالوں سے نہیں نہایا تھا اور اب اچانک انتقال ہوگیا ۔۔ کئی سال تک نہ نہانے والا میلا شخص کیسے انتقال کر گیا؟

بین اقوامی 01 Nov, 2022

ایران سے تعلق رکھنے والا دنیا کا سب سے میلا ترین آدمی کئی دہائیوں بعد دنیا سے چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص کی موت گندہ رہنے سے نہیں ہوئی بلکہ پہلی بار نہانے سے یہ شخص انتقال کر گیا جس پر لوگ بھی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

94 سالہ آمو حاجی نامی شخص کا تعلق جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ سے تھا۔ آمو حاجی غیر شادی شدہ تھا اور لوگ اس شخص کے قریب بھی آنا پسند نہیں کرتے تھے۔

آمو حاجی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے 50 سال سے زائد عرصے تک پانی اور صابن کا استعمال نہیں کیا، آمو حاجی کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے نہانے سے گریز کرتاتھا کیونکہ اس کے خیال میں ایسا کرنا اس کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔

مقامی افراد کا آمو حاجی کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ نہنانے سے بہت گھبراتا تھا۔ مگر ایک دن کچھ افراد نے اسے زبردستی نہلا دیا جس کے بعد وہ بیمار ہوا اور پھر دنیا سے چلا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 2013 میں دنیا کے میلے ترین آدمی پر دستاویزی فلم ’دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی‘ بھی بنائی گئی تھی۔