مجھے میرے موت کے فرشتے لینے آ رہے ہیں ۔۔ سنجے دت اپنی اہلیہ کی موت کے بعد کیوں آج تک پچھتا رہے ہیں؟

فن اور تفریح 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سنجے دت کی پہلی اہلیہ کے بارے میں بتائیں گے۔

عامر طور پر یہی خیال ہے کہ اداکار دوسری شادی اسی وقت کرتے ہیں، جب پہلی اہلیہ سے علیحدگی ہو جائے یا پھر اسے طلاق دے دیں، تاہم سنجے دت وہ واحد اداکار ہیں، جن کی اہلیہ کا انتقال ہوا۔

سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے پسند کی شادی کی تھی، لیکن شادی کے ایک ساتھ بعد ہی یعنی 1988 میں ریچا برین ٹیومر جسے مرض میں مبتلا ہو گئیں، جس سے ان کی زندگی ہی بدل گئی۔

اسی وقت میں ان کی ایک بیٹی تریشلا کی پیدائش بھی ہو گئی تھی، جس کے باعث دونوں کا رشتہ مضبوط ہو گیا تھا، یہ خیال تھا ریچا کا، لیکن جب ریچا علاج کے لیے نیویارک گئیں تو مادھوری اور ان کے شوہر سنجے کی قربتوں کی خبروں نے ریچا کو پریشان کر دیا۔

حالت بہتر ہونے پر اور اپن گھر سنبھالنے کی غرض سے ریچا واپس آ گئیں، لیکن صورتحال سنبھلنے کے بجائے سنجے نے 1993 میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

جس پر ریچا کو شدید صدمہ پہنچا اور ان کی حالت سنبھلنے کے بجائے بگڑتی گئی، اسی وجہ سے ریچا دوبارہ علاج کے سلسلے میں نیویارک چلی گئی، جبکہ سنجے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی سزا ہو گئی۔

اگرہ سنجے کو اہلیہ سے ملنے کی اجازت مل گئی، لیکن اس وقت سنجے بھی ٹوٹ گئے جب ان کی اہلیہ آئی سی یو میں تھیں اور کسی کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھیں اور نہ ہی کچھ بول پا رہی تھیں۔

اور پھر 1996 میں جب وہ ریچا ایک طرح سے ختم ہو چکی تھیں تو اپنے والدین کے گھر میں اس دنیا سے چلی گئیں۔

اپنے آخری خط میں ریچا نے جو کچھ لکھا، اسے یوں سمجھا جائے تو غلط نہ ہوگا، کہ اپنے خون سے یہ خط لکھا، کیونکہ وہ درد، تکلیف اس میں عیاں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ساتھ چلتے ہیں۔ہر ایک اپنے راستے کا انتخاب خود کرتا ہے، میں نے بھی اپنا انتخاب کر لیا۔ لیکن میں ایک ناختم ہونے والے موت کی گلی میں جا چکی ہوں۔

میں پیچھے کس طرح جاؤں؟ کیا مجھے ایک موقع اور ملے گا؟ یہ سب وقت بتائے گا۔ اگرچہ وقت لگے گا، لیکن میں انتظار کروں گی۔ مجھے پتہ ہے، کہ سچ تو یہ ہے کہ پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی میں پُر امید ہوں۔ میرے موت کے فرشتے مجھے اُس جگہ لے کر جائیں گے، جہاں میرے خواب پورے ہو جائیں گے۔ وہ اپنے بازوں کھول کر مجھے خوش آمدید کہیں گے اور میرا خیال رکھیں گے۔

ریچا کے اس خط نے کئی افراد کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا تھا۔ یہ خط آج بھی ان کی بیٹی تریشالا نے سنبھال کر رکھا ہے۔