برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ رشی سونک کی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق

بین اقوامی 01 Nov, 2022

آج برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے والے رشی سنک کے بارے میں ایک حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ ان کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ رشی سنک اگرچہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور ساؤتھ ہمپٹن میں پیدا ہوئے لیکن اس کے باوجود ان کا پاکستان سے گہرا تعلق جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ اس آرٹیکل میں آپ کو رشی سنک کی نجی زندگی اور پاکستان سے حیران کن تعلق کے بارے میں بتایا جائے گا جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

پاکستان سے تعلق

دراصل رشی سنک کے دادا اور دادر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور یہیں پہلے بڑھے۔ بعد ازاں ان کے دادا رام داس نے 1935 میں نیروبی جا کر نوکری کرنے کے لئے اپنا گھر چھوڑ دیا جس کے بعد رشی کے والد یشویر سنک 1949 میں وہیں پیدا ہوئے۔ جبکہ رشی کی پیدائش ساؤتھ ہمپٹن میں 1980 میں ہوئی۔

گوجرانوالہ میں برطانوی وزیر اعظم کا گھر اب کس حال میں ہے؟

واضح رہے کہ سنک ایک پنجابی کھتری خاندان ہے اور جہاں رشی سنک کا خاندان رہتا تھا وہاں اب تنگ گلیاں اور بازار ہے جہاں کپڑوں، زیورات، الیکٹرانکس اور دیگر چیزوں کی دکانیں بھری ہوئی ہیں۔ اس جگہ پہلے ہندو برادری آباد تھی۔

نجی زندگی سے متعلق حقائق

جہاں تک رشی سنک کی نجی زندگی کا تعلق ہے تو ان کی عمر 42 برس ہے اور تاریخ پیدائش 12 مئی 1980 ہے۔ رشی نے سٹینفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے اور ان کا تعلق کنزرویٹیو پارٹی سے ہے اور اہلیہ اکشترا مورتی سے ان کی شادی 2009 میں ہوئی۔ رشی کے 2 بچے ہیں۔