والدہ کو خوف آنے لگا تھا ۔۔ اداکارہ سلمٰی ظفر کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا تھا؟

فن اور تفریح 01 Nov, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر پاکستانی ڈراموں میں کافی دلچسپ اور منفرد انداز کی بدولت جانی جاتی ہیں، ان کا ایک ایسا ڈرامہ بھی تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

یہ زندگی ہے، ڈرامے میں سلمیٰ ظفر نے جویریہ کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی، جبکہ کئی ایسے کردار تھے جو سب کو بھا گئے۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان والدہ نے اسلام قبول کیا تھا۔ نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں سلمیٰ ظفر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے والد پختون اور والدہ پارسی تھیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ میری والدہ گیتا بالی کے ساتھ کام کر چکی ہیں، جبکہ وہیں میرے والد سے ان کی ملاقات ہوئی۔اپنی والدہ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق سلمیٰ نے بتایا کہ میری اماں کو لگتا تھا کہ مجھے گدھ کھائیں گے، یہی وہ صورتحال تھی جس نے انہیں خوف میں مبتلا کیا اور پھر انہیں قبر کا خیال آیا، جس نے انہیں اسلام کی جانب گامزن کیا۔