بوبی نے کیسے دنیا کے سب سے بڑے کتے کا اعزاز بلوئی سے چھین لیا؟

پرتگال کے بوبی نے آسٹریلیا کے بلوئی سے دنیا کے سب سے بڑے کتے کا اعزاز چھین کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

بوبی نے 30 سال اور 228 دن کی عمر پاکر 29 سال اور 5 ماہ تک زندہ رہنے والے آسٹریلیا کے بلوئی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس نسل کے کتوں کی عمر 12 سے 14 سال ہوتی ہے تاہم بوبی اب کچھ دنوں بعد 31 سال کا ہوجائے گا۔

اس سے پہلے دنیا کے سب سے بوڑھے کتے کا ریکارڈ ’بلوئی‘ نامی ایک آسٹریلوی کتے کو دیا گیا ہے جو 1939 میں 29 سال کی عمر میں مرا تھا۔

بلوئی کو ریاست وکٹوریا میں 1910 میں خریدا گیا تھا جب وہ بہت چھوٹا تھا اور اس نے تقریباً 20 سال سے مویشیوں کا خیال رکھا جس کے بعد اسے ابدی نیند سلا دیا گیا۔

عام طور پر کتے آٹھ سے 15 کی عمر تک جیتے ہیں، 20 سال سے زیادہ عمر کے کتوں کے مستند ریکارڈز شاذو نادر ہی ملتے ہیں اور عام طور پر کتوں کی چھوٹی نسلوں کے بارے میں ہوتے ہیں۔