جھومر، جھمکے اور گلے کے ہار کی جگہ بھی ٹافیاں۔۔ چاکلیٹ سے سجی بھارتی دلہن کی ویڈیو سوشل پر وائرل

بین اقوامی 01 Feb, 2023

شادی کے موقع پر سجنا سنورنا ہر دلہن کا ارمان ہوتا ہے اور کئی بار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ میک کے بعد دلہن کا رنگ روپ کی بدل جاتا ہے اور دلہنیں شادی کے اس موقع پر الگ نظر آنے کیلئے مہینوں تیاریاں کرتی ہیں، ایسی ہی ایک دلہن کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

خواتین بناؤ سنگھار کیلئے ہمیشہ سے جنونی رہی ہیں، اگر کسی دعوت یا شادی میں جانا ہو تو اس وقت ان کی تیاری عروج پر ہوتی ہے۔

خواتین تیار ہونے میں گھنٹوں لگاتی ہیں لیکن پھر بھی تیاری ختم ہونے میں نہیں آتی اور جہاں بات اپنی شادی کی ہو تو لڑکیاں کئی روز پہلے ہی میک اور کپڑوں کے علاوہ منفرد نظر آنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہن نے جھومر، جھمکے اور گلے میں بھی چاکلیٹ اور ٹافیوں سے بنا ہوا ہار پہنا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔