بیوقوف بننا چھوڑ دیں۔۔ دیسی اور فارمی انڈوں کے درمیان اصلی فرق جانتے ہیں؟ ۔۔جانئے اہم معلومات جو آپ کے کام آئے گی

صحت 18 Jan, 2023

روزانہ انڈا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، صبح نہار منہ ایک انڈا کھانے سے سارا دن انسان چست و توانا رہتا ہے جبکہ بہت دیر تک بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ روزانہ ایک انڈا وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ روٹین اور صحت مند فیٹ سے بھرپور انڈوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جبکہ ان میں کیلشیئم کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے اور وٹامن ڈی سمیت متعدد غذائی اجزا بھی جسم کو ملتے ہیں، ایک انڈے میں وٹامنز، منرلز اور پروٹین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی تعداد 80 سے بھی کم ہوتی ہے۔

اکثر دیسی اور فارمی انڈوں کے حوالے سے سننے میں آتا ہے کہ دیسی انڈا فارمی انڈے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں اقسام کے انڈوں کے ذائقے میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔

انڈوں کے رنگوں کی جہاں تک بات ہے تو یہ مرغی کی نسل کی وجہ سے ہوتا ہے کہ سفید یعنی فارمی مرغی سفید انڈا دیتی ہے اور دیسی مرغی بھورے رنگ کے انڈے دیتی ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فارمی انڈے دیکھنے میں دیسی انڈوں سے بڑے ہوتے ہیں لیکن دیسی انڈا مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ دیسی انڈا زیادہ فائدہ مند ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں انڈوں میں صرف رنگ کے علاوہ کوئی فرق نہیں ہے۔