بڑا گوشت ہمیشہ نقصان نہیں فائدہ بھی دیتا ہے۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ مکمل طور پر گوشت کھانا چھوڑ دیں تو آپ کو کیا کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟

صحت 13 Jan, 2023

لوگ کئی وجوہات کی بنا پر سبزی خور بننے کا انتخاب کرتے ہیں۔ کچھ اپنی صحت کے لیے ایسا کرتے ہیں، جب کہ کچھ لوگ اپنی مذہبی و اخلاقی وجوہات کی بنا پر گوشت کھانا چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اگرچہ سبزی کے یقیناً بہت سے فوائد ہوتے ہیں لیکن اچانک گوشت چھوڑنا آپ کے جسم کے لیے بہت دباؤ کا باعث ہوتا ہے ۔

آپ کی بھوک بڑھ سکتی ہے:

گوشت پروٹین کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے اور اگر آپ کی خوراک سے گوشت کو اچانک نکال دیا جائے تو آپ کا جسم بقاء کے موڈ میں جا کر جواب دے سکتا ہے۔ جب آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو آپ کا کھانا کم محسوس ہونے لگے کیونکہ آپ کے جسم کو اس اچانک غذائی تبدیلی کے مطابق ڈھالنے کے لیے وقت درکار ہوگا اور اگر آپ سبزی خور بننے کا فیصلہ کرتے ہیں تو چپس یا دیگر اسنیکس آپ کو اپنے پاس رکھنا ہوں گے۔

آپ کی جلد پھٹ سکتی ہے:

اگر آپ بالکل صاف جلد کا خواب دیکھ رہے ہیں تو اچانک آپ کی خوراک سے گوشت کا نکل جانا ناخوشگوار حیرت کا باعث بن سکتا ہے۔ سرخ گوشت امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کے لیے ضروری ہے اور ضروری غذائی اجزاء کافی مقدار میں نہ ملنے سے آپ کی جلد پھیکی لگ سکتی ہے۔ گوشت میں زنک ہوتا ہے اور زنک تو کئی سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے لیکن گوشت کے مقابلے میں کم مقدار کی وجہ سے آپ کی جلد متاثر ہوسکتی ہے، آپ کے چہرے پر مہاسے نکل سکتے ہیں اور جلد پھٹ بھی سکتی ہے۔

آپ کے موڈ میں تبدیلی آسکتی ہے:

جب آپ ایک نئی خوراک کا آغاز کرتے ہیں، چاہے اس کا مطلب طویل مدت میں آپ کے جسم کے لیے اچھی تبدیلیاں ہوں، آپ پہلے جذباتی دور سے سے گزر سکتے ہیں۔ آپ جو بھی کھاتے ہیں اس کا آپ کے ذہنی تناؤ کی سطح پر زبردست اثر پڑتا ہے کیونکہ آپ کے معدے میں مائکرو بایوم نیورو ٹرانسمیٹر جاری کرتا ہے جو آپ کے دماغ کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے۔ اگرچہ یہ ناخوشگوار موڈ عارضی ہے کیونکہ ایک بار جب آپ کا جسم ان تبدیلیوں کے مطابق ڈھل جائیگا تو افسردگی ختم ہو جائے گی لیکن کچھ نئے سبزی خوروں کو اپنی اس نئی عادت سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کو مزید بال گرتے نظر آئیں گے:

اگرچہ سبزیوں پر مبنی زنک کے بہت سارے اچھے ذرائع ہیں، جیسے پھلیاں، گری دار میوے اور بیج وغیرہ۔ یہ وہ پروٹین ہے جو جسم کو زنک جذب کرنے میں مدد کرتا ہے تاہم گوشت چھوڑنے سے سبزی خوروں کو اس ضروری غذائیت کی کافی مقدار نہ ملنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ جب آپ کو باقاعدگی سے کافی زنک نہیں مل رہا ہوتا تو یہ آپ کے بالوں کو متاثر بھی کرسکتا ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ گوشت کھانا بند کرنے کے لیے پرعزم ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ تجویز کردہ مقدار سے 50فیصد زیادہ زنک استعمال کرتے ہیں۔

آپ کے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے:

اگرچہ سبزیاں کھانے سے آپ کی آنت کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا لیکن اچانک گوشت چھوڑنے سے آپ کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پریشان ہوسکتے ہیں کیونکہ جب آپ اپنی خوراک میں ڈرامائی طور پر تبدیلی کرتے ہیں اور ایسی غذائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں جو آپ کی عادت سے مختلف ہوتی ہیں تو یہ پیٹ میں درد اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔

اب فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ گوشت کھانا چھوڑ کر سبزی خور بننا پسند کریں گے یا اب بھی گوشت کا لطف اٹھائیں گے