بلی پالنے کا شوق رکھنا کافی نہیں۔۔ یہ 5 باتیں بھی ضرور جانیں ورنہ پریشانی ہوسکتی ہے

صحت 06 Jan, 2023

بلی کو پالنے کا شوق رکھنا یا پھر بلی کو پالتو جانور کے طور پر گھر رکھنا یقیناً ایک شاندار تجربہ کیونکہ پالتو بلی بہترین دوست کے طور پر آپ کے گھر کا حصہ بن سکتی ہے تاہم آپ کو بلی کو پالنے سے قبل اس سے متعلق ہر قسم کی معلومات ضرور ہونی چاہیے- بلی پالنے کا شوق اکثر افراد میں پایا جاتا ہے لیکن شوق ہونا کافی نہیں ہے۔ لہٰذا یہاں کچھ باتیں ہیں جو آپ کے لیے بلی کو گود لینے سے پہلے جاننا ضروری ہیں۔

بلی کو پریشان کرنا:

جو لوگ بلیوں کے ساتھ رہتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں- آپ بھی اگر بلی رکھتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں وہ کام نہ کریں جس کی وجہ سے بلی کو پریشانی ہوتی ہے اور اس کی رویے میں آپ کو منفی تبدیلی محسوس ہوتی ہے- آپ کا بلی کو پریشان کرنے والا عمل اسے آپ سے دور کرسکتا ہے-

بلی سے بہت زیادہ پیار:

ہر وقت بلی کے ساتھ کھیلنا اور اسے پیار کرنا یا اسے زبردستی کھینچنا بھی اسے پریشان کرسکتا ہے- اگرچہ بلیاں ایسے رویوں پر کم یا زیادہ پریشان ہوسکتی ہیں- لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ان کی حدود کیا ہیں اور کبھی وہ کھیلنا پسند کرتی ہیں اور کب نہیں-

اونچی آواز:

بلیاں انسانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تیز اور اونچی آوازوں کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتی ہیں کیونکہ ان کی قوتِ سماعت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ بہتر ہے کہ جتنا ممکن ہو، انہیں بہت زیادہ اونچی آواز میں تنگ کرنے سے بچیں ورنہ یہ وحشی پن پر بھی اتر سکتی ہے۔

کھانا صحت کے لیے خطرہ:

گھریلو بلیوں کو صرف وہ کھانا کھلایا جانا چاہئے (گیلے یا خشک) جو خاص طور پر ان کے لئے بنائے جاتے ہیں یا ان کی خوراک ہیں۔ دوسری قسم کے کھانے (جیسے انسانوں کے لیے چاکلیٹ یا بسکٹ) دینا ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ناپسندیدہ کام:

اگر گھر کی بلیاں کچھ ایسا کرتی ہیں جو انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا، یا اس میں آپ کا کوئی نقصان ہے تو ان پر چیخنا چلانا اچھا خیال نہیں ہے۔ ان کو اس کام کے نہ کرنے کی تربیت دینا بہتر ہے، جس بلیوں کو پتہ چلے کہ انہیں کیا نہیں کرنا۔