ننھی سی بچی کی "اے بی سی" کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ گئی۔۔ ویڈیو وائرل

بین اقوامی 14 Dec, 2022

ننھے منے بچوں کی پڑھتے ہوئے اکثر ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں جن میں سے کچھ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک ننھی سی بچی کی ’اے بی سی‘ سنارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ننھی بچی ایک ہی سانس میں پوری اے بی سی ڈی سنارہی ہے۔بچی کو اے بی سی سنانے پر ٹیچر نے بھی شاباش دی اور کلاس میں موجود دیگر بچے بھی ننھی بچی کی تالیاں بجاتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

روینہ ٹنڈن سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی ننھی افغان بچی کی تعلیم سے لگن کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میری ٹوئٹر لائن پر سب سے پیاری چیز یہ ویڈیو ہے۔‘

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اب تک اسے ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کی بہت تعریف کی اور بار بار ویڈیو کو شیئر کیا جارہا ہے۔