کافی پینے والے ہوجائیں خبردار! بار بار کافی پینا آپ کو موت کے منہ میں بھی پہنچاسکتا ہے کیونکہ۔۔۔

صحت 23 Dec, 2022

دنیا کے کئی ممالک میں کافی بہت شوق سے پی جاتی ہے، دنیا بھر میں روزانہ کافی کے تقریباً ڈیڑھ ارب سے زائد کپ پئے جاتے ہیں اور یہ یورپ کا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب بھی ہے جبکہ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت چائے کی دلدادہ ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کافی پینے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ زیادہ کافی پینا آپ کو موت کے خطرے سے بھی دوچار کرسکتا ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے شکار افراد کا زیادہ کافی پینا قلبی امراض کے سبب ہونے والی موت کے امکانات میں اضافہ کرتاہے۔

اس حوالے سے ماہر ڈاکٹر ماسایوکی ٹیراموٹو کا کہنا ہے کہ محققین کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کی جانب سے بھاری مقدار میں کافی کی کھپت کا تعلق قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات میں اضافے سے تھا لیکن جن کو ہائپر ٹینشن نہیں تھی یا درجہ اول کی ہائپر ٹینشن تھی ان کو یہ خطرات لاحق نہیں تھے۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے کے پیے جانے کا تعلق کسی بھی درجے کے بلڈ پریشر میں مبتلا افراد میں قلبی مرض سے ہونے والی موت کے خطرات کے اضافے سے نہیں تھا۔

سبز چائے کے مفید اثرات ممکنہ طور پر جزوی طور پر اس بات کو واضح کر سکتے ہیں کہ صرف کافی کی کھپت کا تعلق ہی کیوں شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد میں موت کے امکانات میں اضافے سے ہے جبکہ کافی اور سبز چائے دونوں میں ہی کیفین موجود ہوتی ہے۔یہ تجزیہ مشاہدے پر مبنی ہے لیکن یہ تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ شدید ہائپر ٹینشن میں مبتلا افراد کو کافی کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔