دنیا کی 5 ایسی چیزیں جو حقیقت میں غلط ہیں لیکن لوگ ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں

بین اقوامی 28 Dec, 2022

آپ نے اکثر یہ سنا ہوگا کہ جھوٹ اتنا بولو کہ وہ سچ لگنے لگے- ایسا ہی کچھ معاملہ دنیا کی چند چیزوں سے جڑے حقائق کے ساتھ بھی ہے کہ جو حقیقت میں ہیں تو غلط لیکن اتنے پھیلائے گئے ہیں کہ آج لوگ انہیں سچ سمجھے بیٹھے ہیں-

خرگوش کو گاجر کا شوق:

ہم میں سے اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ خرگوش کو گاجر کھانے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں یہی پڑھایا اور کارٹونوں میں دکھایا گیا ہے- لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے- خرگوش دراصل دیگر چیزوں کے علاوہ پتوں والی سبزیاں، گھاس، پتوں والے پودوں، قدرتی پھلوں اور بیجوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

وائکنگز نے اپنے سروں پر سینگ نہیں پہنے:

تاریخ میں کہیں بھی یہ نہیں ملتا کہ وائکنگز اپنے ہیلمٹ کے طور پر اپنے سروں پر سینگ پہنتے تھے۔ سینگوں والے واحد ہیلمٹ وائکنگ دور سے پہلے 3000 قبل مسیح کے ہیں۔ سینگ والا وائکنگ ہیلمٹ دراصل 1800 کی دہائی کا ہے۔ گستاو میلسٹروم، ایک سویڈش آرٹسٹ، نے وائکنگ چھاپہ مار پارٹیوں کی اپنی تصویروں میں ہارن ہیلمٹ کو شامل کرنا شروع کیا۔

دیوارِ چین:

دیوارِ چین 7ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی یہ ایک بہت ہی طویل دیوار ہے جو کہ تقریباً 5500 میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- اس دیوار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بات مشہور ہے کہ یہ دیوار خلا سے بھی نظر آتی ہے جبکہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے- کم سے کم یہ خلا سے انسانی آنکھ کے ذریعے دکھائی دینا تو ممکن نہیں ہے- یہ خیال کہ یہ خلا سے نظر آتی ہے شاید اس حقیقت سے آتا ہے کہ اس دیوار کا مشاہدہ سیٹلائٹ کی تصویر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ لیکن اگر یہی معیار رکھا جائے تو ہماری کاروں کی لائسنس پلیٹیں بھی خلا سے نظر آئیں گی۔

نپولین کا قد:

نپولین بونا پارٹ کے حوالے سے یہی مشہور ہے کہ اس کا قد چھوٹا تھا اور اکثر لوگ اسی وجہ سے کسی چھوٹے قد کے مالک شخص کو مذاق کا نشانہ بنانے کے لیے نپولین ہی کہہ کر پکارتے ہیں- لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے جی ہاں نپولین کا قد 5 فٹ 9 انچ تھا جو اس وقت کے فرانسیسی باشندے کے لیے بالکل نارمل سائز تھا۔ نپولین کے چھوٹے ہونے کا خیال کہاں سے آیا؟ اصل میں ایک برطانوی کارٹونسٹ جیمز گلرے نے ایک چھوٹے آدمی کے طور پر نپولین کے سیاسی کارٹون بنائے جس کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

بھینسے سرخ رنگ سے ناراض نہیں ہوتے:

ہم سب نے فلمیں، کارٹون، یا میٹاڈرز کی پینٹنگز دیکھی ہیں جو بھینسے کو لڑائی پر آمادہ کرنے کے لیے اپنے سرخ کپڑے یا رومال کو لہراتے ہیں۔ لیکن یہ سراسر غلط ہے۔ بھینسے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مویشی بھی دو رنگوں سے متاثر ہوسکتے ہیں اور سرخ ان میں سے ایک نہیں ہے۔ بھینسے کو جو چیز پریشان کرتی ہے وہ ہے رومال کی حرکت اور میٹاڈور کی مخالفت ہے۔